نئی دہلی: بھارت میں حکومتی کمیٹی نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر بھٹہ مالک کے قبضے سے89یرغمال دلت خاندانوں کو رہا کروادیا جبکہ بھٹہ مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اتر پردیش کے ضلع میرٹھ اور مظفر نگر کے 89 دلت خاندانوں کو پنجاب کے شہید بھگت سنگھ نگر ضلع میں بھٹہ خشت پر کام کرانے کے بہانے لے جایا گیا جہاں انہیں یرغمال بنا لیا گیا۔
بھٹہ مالک کے مسلح کارندے رات بھر پہرا دیا کرتے تھے کہ ان میں سے کوئی بھاگ نہ سکے۔ مزدوروں کا یہ معاملہ نیشنل کمیٹی فار اریڈکشن آف بونڈیڈ لیبر کے پاس پہنچنے کے بعد پنجاب انتظامیہ کی مدد سے ان مزدوروں کو آزاد کرایا گیا۔