نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر )صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ، نیب کا وزارتِ داخلہ کو خط

03:29 PM, 14 Feb, 2018

اسلام آباد: نوازشریف ، مریم نواز اور  کیپٹن (ر ) صفدر کے  نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے نیب نے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا .

نمائندہ نیو کے مطابق نیب نے وزارتِ داخلہ کو دو الگ الگ خط لکھے ۔ایک خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف جب کہ دوسرے خط میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزم کرپشن ریفرنسز میں ملوث ہیں اور ان کیخلاف مقدمات کا ٹرائل اختتام کے قریب ہے اور ملزموں کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔
نیب نے خط میں سفارش کی ہے کہ اگر ملزم بیرون ملک چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے ،اس لئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

مزیدخبریں