اداکارہ پریاپرکاش کیخلاف بھارتی مسلمان تھانے پہنچ گئے

 اداکارہ پریاپرکاش کیخلاف بھارتی مسلمان تھانے پہنچ گئے


نئی دہلی:راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی سوشل میڈیا’نیشنل کرش‘ کیخلاف اب تک کا بڑا قدم اٹھالیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریا پرکاش کیخلاف حیدر آباد کے مسلمان نوجوانوں کا ایک گروپ ایف آر درج کرانے تھانے پہنچ گیا اور موقف اپنایا کہ اداکارہ پر جو گانا عکسبند کیا گیا ہے اس کے بول مسلمانوں کے جذبات کیخلاف ہیں اور ان کے ذریعے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے اس لئے 18 سالہ اداکارہ اور فلمساز مانیکیا ملاریا پووی کیخلاف ایف آئی  آر درج کی جائے۔

فلک نما تھانے کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سید فیاض نے بتایا کہ ہمیں کچھ لوگوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ گانے کے جو بول ہیں ان سے  مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ،تاہم جب ان لوگوں سے ویڈیو ثبوت مانگے گئے تو وہ مہیا نہ کرسکے اس لئے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

شکایت کرنیوالے نوجوانوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی سے یہ معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پریا پرکاش کی فلم آئندہ ماہ سینماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔