شہزادہ ولید بن طلال نے سعودی کلب کو 20 لاکھ ریال عطیہ دے دیا

11:33 AM, 14 Feb, 2018

جدہ:گزشتہ دنوں رٹز ہوٹل سے رہائی پانے والے  سعودی شہزادہ ولید بن طلال  کی ایک ٹویٹ نے سعودی فٹ بال کلب کو راتوں رات لاکھ پتی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے  ٹویٹر  اکاﺅنٹ پر یہ لکھا کہ " ترکی آل الشیخ نے سعودی فٹبال کلبوں کی مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد وہ الہلا ل کلب کو 20 لاکھ ریال عطیہ کرتے ہیں" ۔ الہلال کلب نے حال ہی میں اپنے نئے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔ولید بن طلال نے افتتاح کے موقع پر عطیہ کی گئی رقم کا باقاعدہ اعلان کیا۔

ولید بن طلال نےاپنی ٹویٹ میں لکھا کہ " اس مناسبت سے میں 20لاکھ سعودی ریال الہلال کلب کو عطیہ کررہا ہوں"۔ وہ الہلال اور امارات کی العین ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے پہنچے تھے۔ ان کے ہمراہ اہل خانہ اور انکی ورکنگ ٹیم بھی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی شہزادہ الولید بن طلال سعودی عرب کے بڑے فٹبال  الہلال کلب کے اعزازی ممبر بھی ہیں ۔

مزیدخبریں