”ابھی تک غیر شادی شدہ ہوں“:پریا پرکاش نے خود ہی بتادیا

11:22 AM, 14 Feb, 2018

ممبئی:کچھ ہی دنوں میں پوری دنیا کے نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرنیوالی پریا پرکاش نے اپنی زندگی کی سب سے اہم بات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو کلپ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونےوالی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ”میں بہت خوش ہوں،نہیں جانتی کہ اتنی محبت کو کس طرح ہینڈل کروں“۔

پریا نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کا انباکس ایسی درخواستوں سے بھر چکا ہے جس میں سب اس کے ساتھ کھانے پر جانا چاہتے ہیں خاص طور پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے کافی کہا گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،میری زندگی میں کوئی خاص نہیں ہے اور میری تعلیم ہی میرا خواب ہے جبکہ اداکاری کرنا بھی میری زندگی کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

پریا نے مزید کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھی وہ کالج گئی کیونکہ میری حاضری کا مسئلہ درپیش آرہا تھا۔پریا نے اعتراف کیا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں اور ان کے پسندیدہ اداکاروں میں دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔

مزیدخبریں