سوشل میڈیا’نیشنل کرش‘ پریا پرکاش کے نئے ویڈیو کلپ نے بھی دھوم مچادی

10:41 AM, 14 Feb, 2018

سوشل میڈیا’نیشنل کرش‘ پریا پرکاش کے نئے ویڈیو کلپ نے بھی دھوم مچادی

لاہور:سوشل میڈیا پر اپنی خاص مسکراہٹ اور ’آئی بروز ‘کے رقص سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ اور ’نیشنل کرش ‘پریا پرکاش کا ایک اور ویڈیو کلب جاری کردیا گیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کے نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے اور ہر کوئی اس ویڈیو کو دیکھنے میں مصروف نظر آتا ہے۔

ایک ہی دن میں ہالی ووڈ اداکارہ کائلی جینر اور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد انسٹا گرام پر فالورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آنے والی پریا پرکاش کا اس مرتبہ جو کلپ جاری کیا گیا ہے اس میں بھی وہ کالج یونیفارم میں نظر آرہی ہے اور لڑکے کو مصنوعی انداز میں ہاتھوں کے اشاروں سے گولی مارتی دکھائی دیتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین خاص کر نوجوان اس لڑکی کی اداﺅں کے دیوانے نظر آتے ہیں اور چاہے فیس بک ہو،ٹوئٹر ہو یا پھر کوئی اور دوسری سوشل ویب سائٹ ہر طرف پریا پرکاش ہی دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں