پاکستان کو عالمی ٹیرر فنانسنگ واچ لسٹ میں شامل کرانے کی تحریک پیش

10:30 AM, 14 Feb, 2018

نیو یارک: ٹرمپ انتظامیہ پاکستان دشمنی میں اندھی ہونے لگی اور دہشت گردی کا شکار پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگانے لگی۔ امریکا نے پاکستان کو عالمی ٹیرر فنانسنگ واچ لسٹ میں شامل کرانے کی تحریک پیش کر دی۔

انٹرنیشنل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ امریکا پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کر رہا ہے۔ مشیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں لسٹ میں شمولیت رکوانے کے لئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا امریکا نے اپنی تحریک واپسی نہ بھی لی تو یقین ہے پاکستان کا نام لسٹ میں نہیں ڈالا جائے گا۔ اس سے پہلے پاکستان 2012ء سے 2015ء تک اس فہرست میں شامل رہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں