چین کا شمسی ڈرون سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

09:50 AM, 14 Feb, 2018

بیجنگ: چین نے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز کا دعویٰ کیا ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے اس ڈرون نے مسلسل پندرہ گھنٹے تک کامیاب پرواز کی ۔ یہ پرواز فضا میں تقریبا سو کلومیٹر بلندی پر کی گئی ۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا میں 65 کلومیٹر بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہفتوں تک اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے اور اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 50 کلوگرام کے کلسٹر بم کے علاوہ گائیڈڈ میزائل بھی فائر کر سکتا ہے۔

یہ ڈرون دنیا کا دوسرا سب سے بڑا طاقت ور ڈرون ہے جبکہ پہلے نمبر پر ناسا کا ماڈل ہے۔ یہ دنیا بھر میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور کارکردگی کی استعداد رکھنے والا ڈرون ہے۔

یہ ڈرون زیادہ دیر تک اور زیادہ بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی مرمت آسان اور سادہ ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں