’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
کابل:افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فضائی حملے میں کم ازکم 43 طالبان کو ہلاک جبکہ متعدد زخمی کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندہار کے ضلع ینش میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جواب میں فضائی حملہ کیا اور کم از کم 43 طالبان ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرازق کے کے مطابق فضائی حملے کے نتیجے میں طالبان کی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ و دیگر ہتھیار بھی تباہ ہوگئے ۔دوسری جانب طالبان نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی ۔