دولت مند  جان فریڈ ریکسن 441 دن تک ،مکیش امبانی14دنوں تک اپنی رقم سے حکومت چلا سکتے ہیں ، بلومبرگ

09:01 AM, 14 Feb, 2018

    نئی دہلی :  مالیاتی اور کارپوریٹ کارکردگی کے معاملات پر گہری نظر رکھنے اور مسلسل سروے کرتے رہنے والے ادارے بلومبرگ  نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا  کہ مکیش امبانی اتنے امیر ہیں کہ 20دنوں تک ہندوستانی حکومت چلا سکتے ہیں اور سارے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر سکتے ہیں ۔

بلومبرگ نے یہ انکشاف 2018ء کے روبن ہڈ انڈکس نامی سروے رپورٹ میں کیا ۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے 49ممالک کے دولت مند ترین افراد کی دولت کا تخمینہ لگایا گیا ۔ سروےکے مطابق دنیا میں محض 4ممالک ایسے ہیں جہاں کی عورتیں محض اپنی دولت کے بل بوتے پر اپنا اپنا ملک چلا سکتی ہیں جن میں انگولا ، آسٹریلیا ، چلی اور ہالینڈ ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکیش امبانی جو 40ارب 30کروڑ ڈالر کے مالک ہیں جوہندوستان کے اخراجات 14دنوں تک برداشت کر سکتے ہیں ۔

سائپرس کے امیر ترین شخص جان فریڈ ریکسن اپنی دولت سے 441 دن تک حکومت چلا سکتاہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے چھوٹا ملک ہے تو اس کے حساب سے 23۔6 ملین  ڈالر خرچ آتا ہے ۔فریڈرک کی کل دولت 10 ارب ڈالر ہے ۔ دنیا کے 16 ویں امیر ترین شخص جیک ما اپنی دولت سے چینی حکومت کو 4 دن کے لیے چلا سکتے ہیں ۔جیف بزوز کی دولت 99 ارب ڈالر ہے جس سے امریکی حکومت کے 5 دن کے لیے چلائے جاسکتے ہیں ۔اسی طرح ہگ گروسورنر برطانیہ  اور ڈیٹر شوراز جرمنی کی حکومت کو 5 دن کے لیے چلا سکتے ہیں ۔

دیگر امیر ترین افراد کی فہرست ملاحظہ کریں ۔

مزیدخبریں