کلمہ چوک میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ،جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق

کلمہ چوک میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ،جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق

لاہور:کلمہ چوک میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کلمہ چوک میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر اکبر چیمہ کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے لئے جنرل ہسپتال مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ جی سی یونیورسٹی میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر کے عہدے پر فائز تھے۔گلبرگ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔