گھر اور کپڑوں کی صفائی کیلئے بلیچ کا استعمال انتہائی خطرناک قرار

لندن: کپڑوں کو چمکانے اور گھر کی صفائی کے دوران استعمال ہونیوالی بلیچ کے نقصانات کا اگر آپ کو علم ہو جائے تو آپ اسے گھر میں لانے سے بھی گھبرائیں گے۔ماہرین نے اس بلیچ کے ایسے نقصانات بتا دیے جسے سن کر ہر شخص پریشان ہو جائے گا۔

09:52 PM, 14 Feb, 2017

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیچ سے نکلنے والے بخارات پھیپھڑوں کو تباہ کرکے رکھ دیتے ہیں اور سانس کی تکالیف کو جنم دیتے ہیں۔اس میں اگر پانی ملاکربھی استعمال کیا جائے تب بھی اس کی وجہ سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے، یہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے اور ان کے مدافعتی نظام کو ناقابل تلافی نوصان پہنچاتا ہے۔
اس کے علاوہ سرمیں درد، سانس کی بیماری، قے اور میگرین جیسی بیماریاں بھی اس کی وجہ سے لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔اگر اسے کسی بھی تیزاب کے ساتھ ملاکراستعمال کیا جائے تو یہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہوتاہے۔ڈائی آکسن اور کلورین سے بنے ہوئے بلیچ کو گھروں میں زوروشور سے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ سب سے زیادہ نقصان دہ بلیچوں میں سے ایک ہیں۔
ڈائی آکسن کے بار ے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کا اثر زائل نہیں ہوتااور یہ سالوں سال فضا میں موجود رہتی ہے۔اس کی وجہ سے اینڈوکرائن کے مسائل جنم لیتے ہیں اور ساتھ ہی چھاتی اور مثانے کا کینسر لاحق ہوسکتا ہے۔مزید برآں اس کی وجہ سے مردوں میں بانجھ پن پیدا ہونے کے ساتھ کئی دیگر مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں