دیویا دتہ کو منفی کردار نبھانے میں دشواری کا سامنا

09:34 PM, 14 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ اپنی آئندہ فلم ”ارادہ“ میں منفی کردار میں نظر آئیں گی ۔ اس کردار کے بارے میں ان کا کہنا تھا یہ کردار ان کے لئے دشوار رہا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ”منفی کردار نبھانا میرے لیئے آسان نہ تھالیکن میں اس کردار سے بہت لطف اندوز ہوئی۔ چونکہ مجھے کبھی اس قسم کی اداکاری کا تجربہ نہیں رہا اسی لئے اس دفعہ میں نے یہ کردار اداکرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم میں اپنے ساتھی اداکار ارشد وارثی کو بھی خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد وارثی اس دور کے انوکھے اداکاروں میں سے ہیں ۔

مزیدخبریں