ممبئی: بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے کہا ہے کہ وہ دوسری شادی کرنے پر غور نہیں کر رہے۔وہ اس وقت پر سکون اور مطمئن زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میری چاروں طرف محبتیں بکھری ہوئی ہیں اورمیں ان کے ہالے میں ہوں۔ اس لئے اپنی زندگی میں کسی کی کمی محسوس نہیں ہو رہی۔ فی الوقت دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
ہریتک نے کہا کہ شادی یا دوستی اس سے ہی ہوتی ہے جس میں آپ کو کچھ خاص نظر آئے اور یہ کہ شادی کبھی انسان کی پلاننگ سے نہیں بلکہ اتفاقاً اور قدرت کے حکم سے ہی سر انجام پاتی ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ شادی کی منصوبہ بندی نہیں کی جا سکتی۔