باورچی کی طرح “ایپرن” پہنوں گا تو بہت خوبصورت لگوں گا

شاہ رخ اپنا ریستوران کھولنا چاہتے ہیں جس میں وہ اطالوی کھانا بنائیں اورلوگوں کو پیش کریں

باورچی کی طرح “ایپرن” پہنوں گا تو بہت خوبصورت لگوں گا

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہ رخ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے روزمرہ کے احوال سے لے کر اپنے پسند کے کھانے، اپنی فلموں کے بارے میں معلومات، کپڑوں کے چناؤ سمیت متعدد چیزوں کو اپنے مداحوں سے شئیر کرتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں سے شئیر کیا کہ وہ نہ صرف ایک ریستوران کھولنا بلکہ اس میں خود پکانے کے بھی خواہشمند ہیں۔

 بالی ووڈ اداکارشاہ رخ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنا ریستوران کھولنا چاہتے ہیں جس میں وہ اطالوی کھانا بنائیں اورلوگوں کو پیش کریں۔ اداکار نے امریکی باکسر ’لاموتا‘ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جب وہ موٹے ہوگئے تھے توانہوں نے ایک ریستوران کھولا تھا جہاں وہ خود اطالوی کھانا پکاتے تھے اور اب میں بھی ان جیسا بننا چاہتا ہوں، جب میں موٹا ہوجاؤں گا تو میں بھی ممبئی کے ساحلی علاقے جوہوکے قریب ایک ریستوران کھولوں گا اوروہاں لوگوں کی خدمت کروں گا، اس کے لیے میں نے اطالوی کھانا پکانا بھی سیکھنا شروع کردیا ہے۔

شا ہ رخ خان نے کہا کہ انہیں کھانا پکانے سے محبت ہے، میرے والد اور والدہ دونوں ہی اچھا کھانا بناتے تھے لیکن مجھے کبھی بھی کھانا پکانے کا وقت نہیں ملا۔ مجھے پتہ ہے کہ جب میں ریستوران میں کھانا پکاتے ہوئے باورچی کی طرح “ایپرن” پہنوں گا تو بہت خوبصورت لگوں گا۔