مومنہ مستحسن نےاپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی

مومنہ مستحسن نےاپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی

08:09 PM, 14 Feb, 2017

کراچی: کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں کافی عرصے سے سرگرم تھی تاہم اب سوشل میڈیا پر ان کی ایک پوسٹ افواہوں کی تصدیق کررہی ہے کہ وہ اب اکیلی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی  گلوکارہ مومنہ مستحسن جنہوں نے گزشتہ سال اپنے مداحوں کو پاکستانی نژاد امریکی بینکر سے منگنی کرنے کی خوش خبری دی تھی لیکن کچھ ہی عرصے بعد ان کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں گردش کرنے لگیں جس پر مومنہ نے کافی غصہ کا اظہار کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے منگنی ختم ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب ایک بار پھر خبریں گردش کررہی ہیں کہ مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ چکی ہے۔

ویلنٹائین ڈے پر مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی سائٹ اسنیپ چیٹ پر کارڈ شئیر کیا جس میں انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’جو لڑکیاں سنگل ہوتی ہیں انہیں بھی ویلنٹائین ڈے کا تحفہ ملتا ہے۔‘‘

مومنہ کی جانب سے اسنیپ چیٹ پر کارڈ شئیر کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ گلوکارہ کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کے رشتہ سے منسلک نہیں تاہم مومنہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں