ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ سارے پرانے دوست جن سے میرے تعلقات ختم ہوگئے تھے وہ تمام اب دوبارہ مجھ سے رشتہ بنانا چاہتے ہیں۔
بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اپنے خیالات کا برملا اظہار کرنے بھی کبھی بھی نہیں ہچکچاتیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہریتھک روشن سے اپنے تعلقات کا برملا اعتراف کیا اور انہیں بے وقوف تک کہہ ڈالا، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی انہوں نے محبت اور تعلقات سے متعلق کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ ان کے تمام سابق دوست ایک بار پھران کی زندگی میں واپس آنا چاہتے ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے جو شائد صرف ان ہی کے پاس ہے۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کا ایک اوررازفاش کرتے ہوئے بتایا کہ بے لوث اوربے غرض محبت کا وجود ہے اوروہ اپنی زندگی میں بھی ایک ایسے شخص سے اسی جذبے کے ساتھ منسلک بھی ہیں۔