حمائمہ ملک نے اپنی نئی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ سے امیدیں وابستہ کرلیں

اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے شان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اپنی نئی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ سے امیدیں وابستہ کرلیں

07:10 PM, 14 Feb, 2017

لاہور: معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے شان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اپنی نئی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ سے امیدیں وابستہ کرلیں۔معلوم ہوا ہے کہ حمائمہ ملک اپنی نئی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کرنے لگی ہیں  جس کی بڑی وجہ ان کی عمدہ ایکٹنگ اور منفرد کردار ہے۔ فلم میں جہاں حمائمہ ملک نے مرکزی کردارنبھایا ہے، وہیں ورسٹائل شان بھی ایک نئے انداز میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پاکستان میں ہوئی ہے لیکن کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق برطانیہ میں بھی فنکاروں کا کام عکسبند کیا گیا ہے

ایسا ہی ایک پروجیکٹ کچھ عرصہ قبل جب فلم اسٹار شان نے مجھے آفر کیا تو فلم کی کہانی اور اپنا کردار جاننے کے فوراً بعد میں نے اس کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ پھر شان جیسے ورسٹائل فنکار کے ساتھ کام کرتے ہوئے جو کچھ سیکھا وہ میرے مستقبل میں بہت کام آئے گا

مزیدخبریں