آسٹریا پولیس نے ہٹلر کے گھر سے بہروپیا گرفتار کر لیا

ویانا : آسٹریا پولیس نے ہٹلر کی شکل کا ایک شخص گرفتارکر لیا جو فوجی آمر کے آبائی گھر کے سامنے کی مٹر گشت کر رہا تھا۔

07:03 PM, 14 Feb, 2017

ویانا : آسٹریا پولیس نے ہٹلر کی شکل کا ایک شخص گرفتارکر لیا جو فوجی آمر کے آبائی گھر کے سامنے کی مٹر گشت کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ہیرالڈ ہٹلر نام بتانے والا 25سالہ شخص اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ براﺅناﺅنامی علاقہ میں اپنے چہرے پرہٹلرجیسی مونچھیں سجائے اس گھرکے باہراپنی تصاویربنارہاتھا جہاں ایڈولف ہٹلر نے جنم لیاتھا۔پولیس حکام کے مطابق ہیرالڈ ہٹلرنامی شخص مذاق نہیں کررہاتھابلکہ وہ بخوبی جانتاہے کہ وہ کیاکررہا تھا ۔ یاد رہے کہ ویانامیں نازی دور کی تشہیر کو جرم تصورکیاجاتاہے۔

مزیدخبریں