لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سال 2018 میں سی ایس ایس کا امتخان اردو میں لینے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں سی ایس ایس کے امتحان کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سال 2018ءکا سی ایس ایس کا امتخان اردومیں لینے کا حکم سنا دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سی ایس ایس کا امتحان سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے لیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے اس سے قبل اپنے فیصلے میں انگریزی کی جگہ اردو کو سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم دیا.