سلمان خان کورین فلم ’اوڈ ٹو مائی فادر‘ کے ریمیک میں کام کریں گے

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کورین فلم ’اوڈ ٹو مائی فادر‘ کے ریمیک میں کام کریں گے

06:33 PM, 14 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کورین فلم ’اوڈ ٹو مائی فادر‘ کے ریمیک میں کام کریں گے اور اس فلم کی ہدایت علی عباس ظفر کریں گے۔ فلم کی کہانی کو ہندوستان ثقافت و روایات کے مطابق ڈھالا جائے گا اور اس کا پس منظر برصغیر کی کہانی پر مبنی ہوگا۔

فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کی ہوگی جو بچپن میں تقسیم کا درد جھیلتا ہے پر اپنے خاندان کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کا وعدہ کرتا ہے، اس وعدے کو پورا کرنے میں اسے60 سال لگ جاتے ہیں اور 60 سال میں کتنا کچھ بدل جاتا ہے، یہی فلم میں دکھایا جائے گا۔

مزیدخبریں