آرمی چیف کی ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کے گھر آمد ،مغفرت کی دعا

06:23 PM, 14 Feb, 2017

لاہور:جنرل قمرجاویدباجوہ کی احمدمبین شہیدکے گھر پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اعلیٰ عسکری حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں.آرمی چیف نےڈی آئی جی احمدمبین شہیدکی خدمات کو سراہا. کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی آرمی چیف کےہمراہ ہیں. آرمی چیف نےشہید کیپٹن (ر) مبین کےلیے مغفرت کی دعا بھی کی.

یاد رہے کہ کل ڈرک کیمسٹ کے احتجاج کے دوران دہشتگردوں نے لاہور کے دل پر وار کیا تھا جس میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔جس میں پولیس اہلکار بھی اس دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے۔احمد مبین کے علاوہ پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار زاہد محمود گوندل بھی اس دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے۔

 
 

 

مزیدخبریں