جوبا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کی وجہ سے جنوبی سوڈان میں مہاجرین کا بہت بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان میں 75 لاکھ افراد کو امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے جبکہ ان میں سے 50 لاکھ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اس عالمی ادارے نے اس حوالے سے 1.6 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں اس ملک نے سوڈان سے آزادی حاصل کی تھی اور یہ اس کے دو سال بعد ہی یہ خانہ جنگی کا شکار ہو گیا تھا۔