ممبئی: بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر محبت کا جنون عاشق کو حوالات میں لے گیا۔ عاشق نے اپنی محبوبہ کو حیران کرنے کیلئے اپنی گاڑی کو 2 ہزار بھارتی نوٹوں سے سجایا مگر یہ طریقہ عوام اور پولیس کو پسند نہ آیا اور انہوں نے عاشق کو جیل پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ایک شخص نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ کو حیران کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنی گاڑی کو 2 ہزار کے سینکڑوں نوٹ اپنی گاڑی پر چسپاں کر دیے لیکن اس کے ساری منصوبہ بندی وقت سے پہلے ہی برباد ہو گئی ، وہ شخص اپنی گاڑی جب سڑک پر لایا تو لوگ دیکھ کا ہکے بکے رہ گئے اور اس فعل کو مشکوک جان کر پولیس کو خبر کر دی جس پر پولیس نے گاڑی کو پکڑ لیا اور اسے مزید تفتیش کی غرض سے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا۔