تامل ناڈو کی چھوٹی اماں اور نامزد وزیر اعلی کو 4 سال قید کی سزا

01:52 PM, 14 Feb, 2017

نئی دہلی:نئی دہلی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی چھوٹی اماں کو کرپشن پر 4سال قید کی سزا تامل ناڈو میں وزارتِ اعلی کی امیدوار سسی کلا عرف چھوٹی اماں آئندہ 9سال تک انتخابات کیلیے نااہل قرار دے دیا گیا.بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں سیاسی تعطل کے درمیان سپریم کورٹ نے وہاں کی نامزد وزیر اعلی ششی کلا کو آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالتِ عظمی نے کہا ہے کہ ششی کلا کو گرفتاری دینی ہوگی کیونکہ عدالت نے انھیں4 سال کی سزا سنائی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان پر 10 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ پلٹ دیا ہے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ کے جج نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں جے للتا اور ششی کلا کو مجرم قرار دیا تھا۔عدالت نے جے للتا کو ان کے انتقال کے بعد بری قرار دیا ہے تاہم باقی تینوں ملزمان کو تین ہفتے کے اندر کرناٹک ہائی کورٹ میں حکام کے حوالے کرنے کے لیے کہا ہے۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے دائر کیا تھا وہ مقدمہ دائر کرتے وقت پارٹی کے چیئرمین تھے۔

مزیدخبریں