لاہور:پاکستانی خواتین ہر فن مولا ہیں اور کسی بھی طر ح سے کم نہیں ہیں۔اور ہر میدان میں خود کو منوانا جانتی ہیں۔اور اگر بات ہو شوبز انڈسٹری کی تو بہت سے ایسے چہرے ملتے جو ماڈلنگ،میزبانی کے علاوہ اداکاری میں بھی نظر آتے ہیں۔پاکستان کے مشہورمارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی اپنی میزبانی کی وجہ سے تو جانی جاتی ہی ہیں لیکن اب وہ اداکاری میں بھی قسمت آزمائیں گی ۔نعمان اعجاز کے ساتھ نئے ڈرامے”خان“ میں شائستہ ایک سیاست دان کے روپ میں نظر آئیں گی ۔
شائستہ کا کہنا ہے کہ ”ڈرامہ پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان سے متاثر ہو کر بالکل نہیں بنایا گیا ۔ڈرامے میں میں اپنی عمر سے بڑی خاتون کا کردار کرتی نظر آﺅں گی “۔اس ڈرامے میں پاکستان کے سیاسی نظام کو دکھایا جائے گا اور ٹکٹس کی بندر بانٹ اور اقتدار کے لیے کی جانے والی جد و جہد کو دکھایا جائے گا۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو،نعمان مسعود اور صبا پرویز بھی شامل ہیں۔