المناک حادثات نے کراچی کا پیچھا نہ چھوڑا ،خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی

11:31 AM, 14 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:   نیشنل ہائی وے پر گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتار بس ٹول پلازے سے ٹکر اگئی ،خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

ایک اور تیز رفتار بس نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی ،سپرہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثے میں چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار بس نیشنل ہائی وے پر گھگھرپھاٹک کے قریب سسی ٹو ل پلازے سے ٹکر اگئی ۔ حادثے میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ،ترجمان جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمال کے مطابق ،زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بعض کی حالت نازک ہے۔

 

مزیدخبریں