افسردہ لاہور ہم آپ کے ساتھ ہیں، ترک صدرطیب اردوان

11:12 AM, 14 Feb, 2017

انقرہ:ترک صدر نے دہشتگردی کے اس واقعے کیخلاف پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ترک صدررجب طیب اردوان نے لاہور میں خودکش دھماکے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بیرون ملک سے سب سے پہلے ترک صدر نے دہشتگردی کے اس واقعے کیخلاف پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں صدر ایردوان نے کہا کہ افسردہ لاہور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ترکی اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں ترکی اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہوتے ہیں

مزیدخبریں