سانحہ لاہور: پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان

11:11 AM, 14 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  مال روڈدھماکے پر پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گےجبکہ تاجر تنظیموں نے بھی دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

زندہ دلان لاہور سوگ کے عالم میں لاہور کا امن تار تار کرنے پر ہر دل اداس ہر آنکھ اشکبار ہے 

سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ،مال روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا،سانحہ لاہور پر کراچی کی وکلاء برادری بھی سراپا احتجاج ، سندھ ہائیکورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس نے عدالتی امور بھی معطل کردئیے۔پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ دھماکے کے ایک روز بعد جہاں ملک بھر میں فضا سوگوار ہے،وہیں آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جبکہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکیلوں کی دوسری تنظیموں کی جانب سے بھی ایک روزہ سوگ اور عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔
مجلس وحدت المسلمین نے بھی لاہور میں دہشت گردی کے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن بھی لاہور دھماکے کے خلاف آج یومِ سوگ منا رہی ہے۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں یوم سوگ کے موقع پر تمام سکول بندکر دیئے گئے۔

مزیدخبریں