روپینزل ایک بار پھر سے سنہری بالوں کا جادو جگانے کو تیار!

10:53 AM, 14 Feb, 2017

نیو یارک:اپنے لمبے سنہری بالوں کی وجہ سے لوگوں کا دل جیتنے والی روپینزل ایک بار پھر سے ڈزنی ورلڈ کے تحت جلوے بکھیرنے کو تیا ر ہے۔اینیمیٹد فلم ٹینگلڈ کے پارٹ ٹو پر مبنی یہ فلم مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

”ٹینگلڈ بی فور ایور آفٹر“ نامی یہ اینیمیٹد فلم نہ صرف بچوں کو بہت پسند آئی تھی بلکہ بڑے بھی اس کے دیوانے ہو گئے تھے ۔روپینزل اس فلم میں بھی یوجین اور میکسی مس نامی گھوڑے کے ساتھ مل کر ایڈونچر پر نکلے گی ۔فلم میں روپینزل کے ڈائیلاگ اداکارہ مینڈی مور اور لڑکے یوجین کے کردار کے ڈائیلاگ ادکار زیچرے نے ادا کیے ہیں۔فینسی،ایڈونچر ،ڈائیلاگز اور موسیقی سے بھر پور یہ فلم پہلے کی طرح شائقین کو خوب بھائے گی۔

مزیدخبریں