لندن:آپ نے یہ تو سنا ہو گا کہ فلاں پروفیسر نے فلاں سبجیکٹ میں پی ایچ ڈی کی ہے ۔کسی نے میڈیسن ،فلاسفی ،طبعیات اور مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کی ہوگی ۔
تاہم اب لندن کی ایک یونیورسٹی نے چاکلیٹ میں پی ایچ ڈی کرنے کی آفر کردی۔
یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ نے چاکلیٹ کے ذائقے پر کام کرنے کیلئے 15ہزار پاؤنڈ یعنی 20لاکھ روپے سالانہ گرانٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔
پی ایچ ڈی کے لیے طالب علم 27فروری تک برسٹل میں یونیورسٹی کی ہیلتھ اینڈ اپلائیڈ سائنس فیکلٹی میں اپلائی کرسکتے ہیں ۔