ایوانکا ٹرمپ کے ملبوسات اسٹورز سے اٹھا نے پر آپکے کاروبار میں اضافہ ہو سکتا ہے

08:51 AM, 14 Feb, 2017

واشنگٹن : نورڈاسٹروم نیمان مارکس کے بعد اب ایک اور بڑے اسٹور برلنگٹن ، نے بھی ایونکا کے ملبوسات اٹھا دیے ۔جہاں جہاں سے ان کے ملبوسات اٹھائے جا رہے ہیں، لوگوں کا رش ان اسٹورز میں دیکھا جا رہا ہے ۔امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹرمپ وائٹ ہاو¿س اسٹاف کو ایوانکا کے ملبوسات خریدنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ایوانکا ٹرمپ خاتون اول کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اطلاعات ا ٓ رہی تھیں اس کے علاوہ ٹرمپ کے داماد اور بیٹے پر بھی کاروبار سیاست میں دخل اندازی پر امریکی معاشرہ اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہا۔اس لیے ایوانکا ٹرمپ کے ملبوسات بھی سٹورز سے اُٹھا دئیے گئے۔

مزیدخبریں