پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر، سیریز جنوبی افریقا کے نام

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر، سیریز جنوبی افریقا کے نام

سنچورین :پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔ اس طرح تین میچوں کی سیریز جنوبی افریقا نے دو صفر سے اپنے نام کرلی۔

تیسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

کپتان محمد رضوان کی قیادت میں دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، طیب طاہر، محمد عرفان خان، سلمان علی آغا، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

بارش کے باعث میچ نہ ہونے سے پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔