لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے پلاٹینم کیٹگری میں کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق اہم میٹنگ ختم ہوگئی۔ میٹنگ میں فرنچائزز نے اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے، جبکہ دیگر کیٹگریز کے فیصلے سلیکشن پینل کے ریویو کے بعد کل تک کیے جائیں گے۔
پلاٹینم کیٹگری میں منتخب کھلاڑی
لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف۔
پشاور زلمی: بابر اعظم اور صائم ایوب۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز: محمد عامر۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان، نسیم شاہ اور عماد وسیم۔
کراچی کنگز: کوئی کھلاڑی فائنل نہیں کیا گیا۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان اور اسامہ میر۔نوٹ: افتخار احمد اور عباس آفریدی کے انتخاب پر فیصلہ ریویو کمیٹی کرے گی۔
دیگر کیٹگریز پر فیصلہ زیر التوا
دیگر کیٹگریز کے کھلاڑیوں کے انتخاب پر اختلاف کے باعث معاملہ سلیکشن پینل کے پاس چلا گیا ہے۔ پینل تمام ناموں کا جائزہ لے کر کل فرنچائزز کو حتمی فہرست فراہم کرے گا۔
یہ میٹنگ پی ایس ایل 10 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ تھی، جس میں کھلاڑیوں کے انتخاب پر شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی۔