اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مدارس بل کو ایک بار پھر پیش کرنے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے اور جلد اس کی منظوری متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی ہے، اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر تنازعہ جاری ہے۔ پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے اس پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا، اور اب امکان ہے کہ اس اجلاس میں مدارس بل دوبارہ پیش کیا جائے گا۔