وزیراعظم کا مصر کا دورہ: 19 دسمبر کو ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے

04:43 PM, 14 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس کے دوران وزیراعظم مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اہم عالمی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔

دورے کے دوران پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف اقتصادی اور سیاسی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

مزیدخبریں