بیجنگ: چین میں لوگ نئے اور منفرد طریقوں سے پیسہ کمانے کے مواقع تلاش کرتے ہیں، اور حالیہ دنوں میں ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے جس سے لوگ صرف چند ماہ میں لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔
چین میں "کلائمبنگ بڈیز" کے نام سے ایک نیا ٹرینڈ شروع ہو چکا ہے، جس کے تحت لوگ بلند پہاڑوں پر چڑھنے کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ خاص طور پر تعطیلات کے دوران پھیل چکا ہے، جب لوگ تفریح کے لیے پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم، اس مرتبہ لوگ تفریح کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانے کے لیے بھی پہاڑوں کی طرف جا رہے ہیں۔
چینی سوشل میڈیا سائٹس جیسے Xiaohongshu اور Douyin پر صارفین اپنی خدمات بطور "کوہ پیمائی کے ساتھی" پیش کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنی فٹنس، پہاڑوں پر چڑھنے کے تجربات اور تصاویر شیئر کر کے لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
"کلائمبنگ بڈی" کی خدمات کی قیمت 200 سے 600 یوآن (7 ہزار سے 22 ہزار پاکستانی روپے) کے درمیان ہوتی ہے، جو خدمات کی نوعیت اور مدت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔