جنوبی کوریا: صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

01:50 PM, 14 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

سیئول: جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک کامیاب ہوگئی، جس کے بعد انہیں عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مواخذے کے حق میں 300 ارکان میں سے 204 ارکان نے ووٹ دیا، جس کے بعد صدر کو فرائض سے معطل کیا گیا۔ اب یہ معاملہ عدالت میں جائے گا جہاں فیصلہ کیا جائے گا کہ صدر کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نہیں۔

رپورٹس کے مطابق، جنوبی کوریا کی حکمران جماعت کے پارلیمنٹیرینز نے صدر کے خلاف ووٹ دینے کی حمایت کی۔ مواخذے کی تحریک کے دوران دارالحکومت سیئول میں تقریباً 2 لاکھ مظاہرین پارلیمنٹ بلڈنگ کے باہر جمع ہوئے اور صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صدر پر مارشل لاء کے نفاذ کا الزام عائد کیا۔

یہ دوسری بار ہے جب صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی گئی ہے، جس نے ملک میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

مزیدخبریں