ایف سی بلوچستان نے انسداد سمگلنگ آپریشن میں 21 گاڑیاں ضبط کرلیں

ایف سی بلوچستان نے انسداد سمگلنگ آپریشن میں 21 گاڑیاں ضبط کرلیں

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر انسداد سمگلنگ کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 گاڑیاں ضبط کرلیں۔ ان گاڑیوں میں اسمگل شدہ سامان خفیہ راستوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔

ایف سی کے ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سامان میں بیٹل نیٹس، ٹائرز، سگریٹس اور بڑی مقدار میں کپڑے شامل ہیں۔ تمام ضبط شدہ اشیاء کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس کارروائی کے دوران سمگلرز نے ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی اور قومی شاہراہ کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر ایف سی نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور شاہراہ کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا۔ ایف سی بلوچستان اور دیگر سکیورٹی ادارے سمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں