دہلی کے سکولوں کو تیسری بار بم سے اُڑانے کی دھمکی، پولیس تحقیقات میں مصروف

01:39 PM, 14 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے متعدد سکولوں کو ایک ہفتے میں تیسری بار بم حملے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دہلی پبلک سکول آر کے پورم کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم فوری طور پر اسکول پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دھمکی والا ای میل صبح 6 بجے کے قریب موصول ہوا۔ یہ دہلی کے سکولوں کو موصول ہونے والی دوسری دھمکی ہے، جبکہ گزشتہ دو دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب دھمکی دی گئی ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی کا سامنا کرنے والے سکولوں میں آر کے پورم سمیت دہلی کے کئی دوسرے اسکول شامل ہیں، اور ان تمام اسکولوں کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر حکام اسکولوں کی تلاشی لے رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 9 دسمبر کو بھی دہلی کے 40 سے زائد سکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد تمام سکول بند کر دیے گئے تھے اور طلبہ کو گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔ دھمکیوں کے بعد اسکولوں کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، اور والدین میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مزیدخبریں