مظفر گڑھ میں مسافر وین کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم، 4 افراد جاں بحق، 12 شدید زخمی

01:32 PM, 14 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

مظفر گڑھ: پنجاب کے علاقے سنانواں میں تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوٹ ادو سے ملتان جانے والی مسافر وین سنانواں کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر ایک دکان میں جا گھسی۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وین میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے، جنہیں کوٹ ادو اور سنانواں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

مزیدخبریں