11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 18 میں اضافہ، 22 میں استحکام

01:29 PM, 14 Dec, 2024

اسلام آباد: اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 0.07 فیصد کا ہفتہ وار اور 3.71 فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق، 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 18 کی قیمتوں میں اضافہ اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو ملا۔

گزشتہ ہفتے پیاز کی قیمت 3.58 فیصد، ٹماٹر 3.10 فیصد، انڈے 2.14 فیصد، لہسن 1.58 فیصد، دال چنا 1.19 فیصد، اری چاول 0.75 فیصد، دال ماش 0.59 فیصد، آٹا 0.58 فیصد اور جلانے کی لکڑی 0.16 فیصد سستی ہوئی۔

دوسری طرف، 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ چکن 3.80 فیصد، اڑھائی بناسپتی گھی 2.27 فیصد، کیلا 1.99 فیصد، آلو 1.93 فیصد، سرسوں کا تیل 1.07 فیصد اور پانچ لٹر کوکنگ آئل 0.98 فیصد مہنگا ہوا۔

مزیدخبریں