لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے اس فیصلے سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔
محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ان کے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات رہی ہے۔ "یہ فیصلہ میرے لیے انتہائی مشکل تھا، مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت ہے کہ میں اپنی ذمہ داری اگلی نسل کو سونپوں اور پاکستان کرکٹ کو مزید بلندیوں تک پہنچانے میں مدد دوں," محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے فیصلے پر گہرائی سے سوچا اور تینوں فارمیٹس میں کھیلنا میرے لیے ہمیشہ فخر کا باعث رہا۔ میں پی سی بی، اپنے دوستوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔"
یاد رہے کہ گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد محمد عامر کا یہ فیصلہ کرکٹ کی دنیا میں مزید غم و غصے کا باعث بنے گا