پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار

پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا۔

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گئے ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے ان رہنماؤں کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں اور پولیس کو ان کی گرفتاری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں