کولمبو:جے سوریا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر کردیے گئے ۔سابق کپتان سنتھ جے سوریا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر کردیے گئے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق سنتھ جے سوریا کو فوری طور پر ایک سال کےلیے ٹیم کا فل ٹائم ’کرکٹ کنسلٹنٹ‘ مقرر کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ سنتھ جے سوریا نیشنل ٹیم کے تمام اہداف حاصل کرنے کے ذمے دار ہوں گے۔