سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

09:11 PM, 14 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سائفر کیس میں بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ 

 سپریم کورٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بنچ تبدیل کردیا گیا۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہیں ۔ کیس کی سماعت 22 دسمبر کو ہو گی۔ 

مزیدخبریں