لاہور : سینئر صحافی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی رشتہ دار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی پر عمران خان کا پہلے جیسا کنٹرول نہیں رہا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ گوہرخان کو چیئرمین بنانے کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو جماعت سے الگ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں بانی چیئرمین عمران خان کا پہلے جیسا اثر ورسوخ نہیں رہا۔