پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے، 8 فروری کو انتخابات کروانے کے انتظامات مکمل ہیں: الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے، 8 فروری کو انتخابات کروانے کے انتظامات مکمل ہیں: الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چیئرمین  پی ٹی آئی کے  انتخابات ملتوی کرانے کے حوالے سے   الزامات مسترد کردیئے ۔ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔الیکشن کمیشن کے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور انکی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جز ہے۔ تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولیت کی جا سکے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آر اوزاور ڈی آراوز کی تعیناتی روک دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں