ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ

07:45 PM, 14 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ملکی زر مبادلہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔


سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 دسمبر کو  ختم  ہوئے  ہفتے میں 9 کروڑ  93 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر  8  دسمبر  تک  12.20  ارب  ڈالر  رہے۔


اس دوران  سٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر  2.06 کروڑ  ڈالر اضافے سے 7.04 ارب ڈالر  رہے۔کمرشل بینکوں کے  زرمبادلہ کے ذخائر 7.87 کروڑ  ڈالر  اضافے سے 5.16  ارب ڈالر رہے۔

مزیدخبریں