"آئی فون جمع کرنے والوں کے لیے تحفہ"،14 سال پرانا آئی فون 3GS فروخت کے لیے پیش 

05:50 PM, 14 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:14 سال پرانا آئی فون 3GS فروخت کے لیے پیش  کردیاگیا۔  آئی فون تھری جی ایس  لگ بھگ چودہ برس پرانا فون سیٹ ہے۔ اس کو  ایک شخص نے فروخت کے لیے  پیش کیا ہے۔ ایپل کا آئیکونک آئی فون 3GS، جو کہ تقریباً 14 سال پرانا ہے، ایک ممتاز پاکستانی آن لائن خرید و فروخت کے پلیٹ فارم پر دوبارہ سامنے آیا ہے۔

 اس کی قیمت 12 ہزا رمقرر کی  گئی ہے۔  یہ استعمال شدہ فون ہے لیکن  اس فون کی وجہ سے اس شخص نے بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔ بیچنے والے نے دلچسپ انداز میں اشتہار کی تفصیل میں اسے "آئی فون جمع کرنے والوں کے لیے تحفہ" کے طور

 پر لیبل کیا۔

فروخت کرنے والے  نے دعویٰ کیا کہ یہ  فون 14 سال پرانا ہے، اب بھی قابل استعمال ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ فون کے تمام افعال ورکنگ آرڈر میں بتائے جاتے ہیں، اور کہا جاتا ہے کہ بیٹری اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ایپل نے اس سیٹ کو  جون 2009 میں متعارف کرایا تھا اور اس نے ویڈیو ریکارڈنگ کی اضافی خصوصیت کی وجہ سے وسیع پیمانے پر مقبولیت حاصل کی تھی۔ایپل نے پاکستان میں آئی فون 3GS کو باضابطہ طور پر فروخت نہیں کیا، جس کی وجہ سے یہ ایک اور بھی پسندیدہ چیز ہے۔

مزیدخبریں